i پاکستان

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والا یوٹیوبر عادل راجا لندن میں گرفتارتازترین

June 14, 2023

اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور اکسانے کے الزام میں یوٹیوبر عادل راجا کو لندن پولیس نے گرفتار کرلیا۔ عادل راجا کو لندن میں بیٹھ کر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی، شدت پسندی، انتشار، نفرت اور ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے پر گرفتارکیا گیا۔ عادل راجا کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ بھی درج ہے۔ عادل راجہ یو ٹیوب پر پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہا تھا اور اس کے خلاف پاکستان میں دہشتگردی اور بغاوت کا مقدمہ درج ہے۔ عادل راجہ کیخلاف دو دن قبل تھانہ رمنا میں انسداد دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ اسلام آباد کے شہری محمد اسلم کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی