i پاکستان

عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی، بیرسٹر علی سیف کا الزامتازترین

January 06, 2023

معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہونے کا الزام عائد کر دیا،بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف تحقیقات ہوئیں تو ایک ہی شخص کا نام آئے گا، عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی،انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون کے قاتل نے ایفیڈرین عباسی (حنیف عباسی)کو ساتھ بٹھا کر چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات لگائے، امپورٹڈ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی