i پاکستان

عمران خان نے صداقت عباسی کو شمالی پنجاب کا صدر نامزد کردیا ،باضابطہ نوٹیفیکیشنتازترین

May 23, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما صداقت عباسی کو شمالی پنجاب کا صدر نامزد کردیا جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور جملہ پی ٹی آئی قیادت کا انتہائی مشکور ہوں کہ مجھے انھوں نے پارٹی کے شمالی پنجاب کے صدر کی ذمہ داری دی۔ اپنے ٹوئٹر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ پوری کوشش کروں گا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک منظم کرکے جنرل الیکشنز میں بھرپور نتائج دوں،میں 2009 سے تین مرتبہ اس عہدے پر اپنی خدمات دے چکا ہوں اور انشااللہ پوری کوشش کروں گا کہ ان نسبتا مشکل حالات میں پارٹی قیادت، کارکنان اور پارٹی سپورٹرز کی توقعات پر پور اتر سکوں، اللہ تعالی ہمت اور استقامت عطا فرمائے، آمین

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی