i پاکستان

عمران خان نے گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کے لیے اے ٹی سی سے رجوع کرلیاتازترین

May 27, 2023

عمران خان نے گھر کے سرچ وارنٹ منسوخ کرانے کے لیے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رجوع کرلیا۔ عمران خان نے درخواست میں کمشنرلاہور،ڈی سی لاہورسمیت دیگر کو فریق بنایا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دہشت گردی عدالت سے18 مئی کو پولیس نے سرچ وارنٹ حاصل کیے، پولیس سمیت دیگر نے سرچ وارنٹ بدنیتی کی بنیاد پر حاصل کیے۔ عدالت 18 مئی کو جاری سرچ وارنٹ کالعدم قرار دے استدعا ۔عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی