i پاکستان

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیشتازترین

March 21, 2023

پولیس نے پنجاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف پنجاب بھر میں 6 مقدمات درج ہیں، دو مقدمات میں عمران خان کو ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 4 مقدمات زیرتفتیش ہیں۔ پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو راولپنڈی کے تھانہ نیوایئرپورٹ اور تھانہ مدینہ ٹان کے مقدمے میں بے قصور قرار دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور ریس کورس میں درج مقدمات میں تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی