i پاکستان

عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتویتازترین

April 27, 2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی 4 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے عون چودھری کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ مخر کر دیا، سینئرسول جج نصر مِن اللہ کی چھٹی کے باعث آج فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔ عون چودھری کو عدالت میں بیان قلمبند کرانے کی اجازت دینے پر فیصلہ 4 مئی کو سنایا جائے گا۔ عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ سینئر سول جج نصرمِن اللہ بلوچ 2 مئی تک رخصت پر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی