i پاکستان

ا مریکا کیپاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کیلئے ثالثی کی پیشکشتازترین

March 10, 2023

امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کے لئے سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن پاکستان اور بھارت میں بامعنی مذاکرات کی حمایت کرتا ہے،واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے معاملات طے کرنا امریکا کے بس میں نہیں، امریکا ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے لیکن ثالثی کا فیصلہ دونوں ممالک نے کرنا ہے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تنازعات کے حل کے لئے سفارت کاری کی حمایت کرتے ہیں اور ہم اس عمل کی ہر طرح سے حمایت کے لئے تیار ہیں تاہم یہ وہ فیصلے ہیں جو دونوں ممالک کو خود کرنے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی