i پاکستان

190 ملین پانڈ کیس،3 سابق وزرا نے نیب کو بیانات قلمبند کرادئیےتازترین

June 01, 2023

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پانڈز کے کیس میں 3 سابق وزرا نے نیب میں اپنے بیانات قلم بند کرا دئیے۔ ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما علی زیدی نے بتایا کہ اس رقم سے متعلق معاملہ کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا۔ تینوں وزرا نے نیب میں اپنے بیان قلمبند کرواتے ہوئے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ہمیں کوئی بریفنگ دی گئی اور نہ دستاویزات، بس کہا گیا کہ منظوری دے دیں۔ نیب نے تینوں سابق وزرا سے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پانڈز کیس سے متعلق ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی