• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

زیلنسکی کا دورہ واشنگٹن ، بائیڈن نے یوکرائن کیلئے مزید فوجی امداد کی منظوری دیدیتازترین

December 23, 2022

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے ملک کے دورہ پر آنیوالے یوکرائن کے صدر ولادی میر زیلنسکی کو فوجی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے ، انہوں نے خاص طور پر زمین سے فضاء میں مار کرنیوالی پیٹریاٹ میزائل بیٹری کا بھی ذکر کیا ، جوبائیڈن نے حال ہی میں یوکرائن کیلئے مجموعی طور پر 1 ارب 85 کروڑ امریکی ڈالر مالیت کی سیکورٹی امداد کی ایک نئی کھیپ کی بھی منظوری دی تھی۔

پینٹاگون کی ایک فہرست کے مطابق جو بائیڈن کے منظور کردہ ہتھیاروں کے پیکیج میں فضاء سے مخصوص اہداف کو نشانہ بنانیوالے ہتھیاروں کا گولہ بارود بھی شامل ہے جن کی اقسام اور مقدار کے بارے میں تفصیلی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کی خبروں کے مطابق یہ نام نہاد "جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک گولہ باری نظام" بھی ہو سکتا ہے جس سے بغیر رہنمائی والے ثقلی بموں کو پروں اور ایک درست رہنمائی کے نظام کے اضافہ سے سمارٹ بموں میں تبدیل کر دیا جائیگا۔

گزشتہ روز ایک دورے کیلئے امریکہ پہنچنے کے بعد ولادی میر زیلنسکی نے جوبائیڈن کو بتایا کہ وہ پہلے آنے کی خواہشمند تھے لیکن یوکرائن میں مشکل حالات کی وجہ سے ایسا نہ کر سکے ، یوکرائن کے حالات اب قابو میں ہیں۔

اگرچہ زیلنسکی بائیڈن کی تعریف کیلئے پرجوش تھے لیکن جب زیلنسکی کی جانب سے طویل عرصے سے مانگے جانیوالے اور امریکہ کی طرف سے پیش کردہ سب سے جدید ہتھیاروں کے نظام "پیٹریاٹ بیٹری" کی بات آئی تو انہوں نے اختصار سے کام نہیں لیا۔ انہوں نے اپنے ہم منصب کو بتایا کہ ایسا صرف ایک نظام یوکرائن کیلئے کافی نہیں ہے۔

زیلنسکی نے دو طرفہ ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے ساتھ کھڑے جوبائیڈن سے ہنستے ہوئے کہا کہ  ہم مزید پیٹریاٹ حاصل کرنا چاہیں گے۔