بیجنگ(شِنہوا) چین نے کمپنیز اور مالیاتی اداروں کے سرحد پار فنڈنگ کے ذرائع کو وسعت دینے کے لیے اپنے میکرو-پروڈینشل مینجمنٹ بارے ایک اہم پیمانے میں اضافہ کیا ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے ایک مشترکہ بیان کے مطابق میکرو پروڈینشل ایڈجسٹمنٹ پیرامیٹر ایک ملٹی پلائر ہے۔ یہ کسی ادارے کو دستیاب سرحد پار سرمایہ کاری کی بالائی حد کا فیصلہ کرتا ہے۔اس پر نظر ثانی کرتے ہو ئے اسے 1.25 سے 1.5 کر دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ با لائی رجحان کی جانب نظر ثانی کا مقصد سرحد پار سرمایہ کاری کے میکرو-پروڈینشل مینجمنٹ کو مزید بہتر بنانا اور کاروباری اداروں اور مالیاتی اداروں کو اپنے اثاثوں کی ذمہ داری کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے رہنمائی کرنا ہے۔