• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہزاروں افغان طالبات کی ہائی سکول گریجویشن کے امتحانات میں شرکتتازترین

December 07, 2022

کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل شہر اور متعدد صوبوں میں 12 ویں جماعت کی ہزاروں طالبات نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی راہ ہموار کرنے کیلئے بدھ کے روز ایک روزہ ہائی اسکول کے گریجویشن امتحان میں شرکت کی۔

کابل کی ایک طالبہ شیوا نے بتایا کہ امتحان مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سے شروع ہو کر دوپہر 1 بجے تک جاری رہا۔

شیوا نے شِنہوا کو بتایا کہ بغیر کسی تیاری کے میں نے دارالامان کے ایک سکول میں گریجویشن کے امتحان میں شرکت کی۔ امتحان 140 سوالات پر مشتمل تھا اور مجھے امید ہے کہ میں کافی نمبر حاصل کرسکوں گی اور جس سے یونیورسٹی میں میرے داخلے میں آسانی ہو گی۔

ان امتحانات کا انعقاد اگست 2021 میں طالبان کی جانب سے جنگ زدہ ایشیائی ملک کا اقتدار سنبھالنے کے بعد گریڈ 7 سے 12 تک لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش کے درمیان ہو رہا ہے۔