انقرہ(شِنہوا)بحیرہ ایجیئن میں ربڑ کی کشتیوں میں سوار 2 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک جبکہ 43 دیگر کو بچا لیا گیا ہے۔
ترک کوسٹ گارڈ نے جمعرات کے روز ایک بیان کہا ہے کہ گزشتہ روز اطلاع موصول ہونے کے بعد انہوں نے تارکین وطن افراد کو صوبہ آیدین کے ساحل سے ملحقہ سمندر میں پایا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یونانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے پیچھے دھکیلے جانےکے بعد تارکین وطن افراد کی کشتی میں پانی بھرنا شروع ہو گیا تھا۔
بحیرہ ایجیئن ترکی کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنیوالے تارکین وطن افراد کیلئے ایک اہم راستہ رہا ہے۔ غیر قانونی امیگریشن کے بہاؤ کو روکنے کیلئے مارچ 2016ء میں ترکی اور یورپی یونین کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔
ترکی کی کوسٹ گارڈ کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2022ء میں یکم جنوری سے 15 دسمبر کے درمیان ترکی کے علاقائی پانیوں میں رونما ہونے والے غیر قانونی امیگریشن کے 1 ہزار 550 واقعات میں مجموعی طور پر 47 ہزار 498 غیر قانونی تارکین وطن افراد کو پکڑا جا چکا ہے۔