بیجنگ (شِنہوا) چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے میں تین سالہ امدادی مشن کا آغازکرنے کے لیے تقریباً 120 مرکزی محکموں اور تنظیموں کے 600 سے زائد چینی اہلکار دارالحکومت ارمچی پہنچ گئے۔ 1997 کے بعد سے اس 11 ویں بیج ٹیلنٹ ایڈ ٹیم کا انتظام کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ اور انسانی وسائل وسماجی تحفظ کی وزارت نے کیا ہے۔
43 سال کی اوسط عمر کے ساتھ، بھیجے گئے اہلکاروں میں سے 73.1 فیصد ماسٹر ڈگری یا اس سے زیادہ کے حامل ہیں جن میں سے 60 فیصد تکنیکی شعبوں یا انٹرپرائز مینجمنٹ کے پیشہ ور افراد ہیں۔ ان کے مشن میں تعلیم، صحت ، سیاست اور قانون، سائنس اور ٹیکنالوجی اور ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مدد فراہم کرنا شامل ہے۔1997 میں اپنے آغاز کے بعد سے، پرسنل اسسٹنس پروگرام کے تحت سنکیانگ میں 20ہزار سے زیادہ افراد نے خدمات انجام دیتے ہوئے اس کی ترقی میں حصہ لیا ہے۔