• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تبت میں فائیو جی بیس اسٹیشن کی تعداد 9 ہزار 500 سے زائد ہوگئیتازترین

April 26, 2023

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی تبت خود اختیار خطے میں مارچ کے اختتام تک فائیو جی بیس اسٹیشن کی  9 ہزار 500 سے زائد ہوچکی تھی۔ جبکہ خطے میں فائیو جی  صارفین کی تعداد تقریباً 10 لاکھ 30 ہزار ہے۔

فائیو جی پلس انڈسٹریل انٹرنیٹ کانفرنس کے مطابق مارچ کے اختتام تک تبت میں کاونٹی سطح کے 74  خطوں کے اہم شہری علاقوں میں فائیو جی نیٹ ورک کام کررہا تھا۔ 

تبت رواں سال 2 ہزار 300 سے زائد فائیو جی بیس اسٹیشن تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جبکہ 2025 کے اختتام فائیو جی بیس اسٹیشن کی تعداد 18 ہزار تک پہنچنے کی توقع ہے۔

اس اقدام کا مقصد اعلیٰ معیار کی اقتصادی و سماجی ترقی اور مختلف صنعتوں کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینا ہے۔ 

حالیہ برسوں میں خود اختیار خطہ تعلیم ، طبی نگہداشت ، نقل و حمل اور ترسیل کے شعبوں میں فائیو جی نیٹ ورک ایپلی کیشنز اور ٹیکنالوجیز کو فروغ دے رہا ہے۔ تبت میں پہلے فائیو جی بیس اسٹیشن نے 2019 میں کام شروع کیا تھا۔

وزارت صنعت و اطلاعاتی  ٹیکنالوجی کے مطابق  چینی معیشت میں فائیو جی ٹیکنالوجیز کا وسیع پیمانے پر اطلاق کیا گیا ہے۔