• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

تائیوان کی تجارتی پابندیوں بارے مین لینڈ کی تحقیقات جائز قرارتازترین

April 26, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے تائیوان کی تجارتی پابندیوں کے اقدامات بارے تحقیقات کو مکمل طور پر جائز اور معقول قرار دیا ہے۔ 

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان ژو فینگ لین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تائیوان حکام عرصہ دراز سے  بڑی تعداد میں مین لینڈ کی مصنوعات پر یکطرفہ پابندیاں عائد کرتے رہے ہیں جو ایک مسلمہ حقیقت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزارت تجارت نے عالمی تجارتی تنظیم کے عدم تفریق کے اصول اور مین لینڈ کے متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت تجارتی رکاوٹ کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے جو مکمل طور پر جائز اور معقول ہے۔