بینکاک (شِنہوا) تھائی لینڈ نے اپنے دارالحکومت بینکاک میں ہزاروں چینی سیا حوں کا استقبال کیا ہے۔ 8 جنوری سے چین کی نوول کرو نا وائرس بارے تبدیل ہونے والی پالیسی کے نفاذ کے بعد تھائی لینڈ پہنچنے والا یہ پہلا گروپ ہے۔
سورنا بھو می ائیر پورٹ پر تھائی لینڈ کے نا ئب وزیر اعظم اور عوامی صحت کے وزیر انو ٹن چرن ویرا کل اور دیگر سینئر
عہد یداروں نے چینی شہر شیا من سے 269 سیاحوں کا پھولوں اور تحا ئف کے ساتھ استقبال کیا۔

تھائی لینڈ، سورنا بھو می ائیر پورٹ پر تھائی لینڈ کے نا ئب وزیر اعظم اور عوامی صحت کے وزیر انو ٹن چرن ویرا کل اور دیگر سینئرعہد یدار چینی سیا حوں کا استقبال کر نے کی تقر یب میں شر یک ہیں۔(شِنہوا)
انو ٹن نے کہا کہ چین اور دیگر ممالک سے تھائی لینڈ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ تھائی لینڈ کے سیاحتی شعبہ کے لئے ایک خو شگوار پیغام ہے۔
اس سے آمدنی بڑھے گی اور لوگوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا ہو ں گے جس سے ملکی معیشت کی بحالی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پیر کے روز 3 ہزار 465 مسا فر وں کے ساتھ چین سے 15 پروازوں کی تھائی لینڈ میں آ مد متوقع تھی۔

تھائی لینڈ، سا موت پرا کان کے سورنا بھو می ائیر پورٹ پر چینی سیا حوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)
تھائی حکومت کو توقع ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران 3 لاکھ چینی سیاح تھائی لینڈ کا دورہ کر سکتے ہیں۔
انو ٹن نے مزید کہا کہ سیاحوں کو ویکسی نیشن سر ٹیفیکیٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہے، تاہم جن ممالک کے مسافروں کو اپنی واپسی پر آرٹی۔ پی سی آر ٹیسٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں نوول کرو نا وائرس سمیت ہیلتھ انشورنس کوریج درکار ہو گی۔