• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سربیا کے ایک سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 7 زخمیتازترین

May 03, 2023

بلغراد(شِنہوا) سربیا کے شہر بلغراد میں پولیس نے ایک ایلیمنٹری سکول میں فائرنگ کرنے والے 14 سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ میں کم سے کم نو افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے تھے۔

سربیا کی وزارت داخلہ اور مقامی میڈیاکے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ بدھ کو صبح 8 بج کر 40 منٹ  پر  وراکارمیونسپلٹی کے ولادیسلو ریبنی کار نامی ایلیمنٹری سکول میں فائرنگ ہوئی ہے۔

پریس بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے تمام دستیاب گشتی دستوں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا اور مبینہ حملہ آور ساتویں جماعت کے طالب علم کو گرفتار کر لیا، جس نے مبینہ طور پر اپنے والد کی بندوق سے طلباء اور سکول کے سیکورٹی اہلکاروں پر  کئی گولیاں چلائیں۔ 

وزارت داخلہ نے کہا کہ چھ شدید زخمیوں کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔

سربیا کے پبلک براڈکاسٹر آر ٹی ایس کے مطابق سربیا کے پبلک براڈکاسٹر، ایک سیکورٹی گارڈ اور آٹھ بچے  فائرنگ سے ہلاک ہوئے  جبکہ ایک استاد اور تین بچے بلغراد کے ایمرجنسی میڈیکل سنٹر میں اور تین اور بچے چلڈرن ہسپتال میں ہیں۔

وراکار میونسپلٹی کے صدر میلان نیڈلجکووچ نے آر ٹی ایس کو بتایا کہ سکول بند کر دیا گیا ہے جبکہ بلغراد کےسکولوں کی تاریخ میں ایسا واقعہ پہلے کبھی رونما نہیں ہوا۔