موغادیشو(شِنہوا) صومالیہ کی نیشنل آرمی (ایس این اے) نے دارالحکومت موغادیشوسے تقریباً 30 کلومیٹرشمال میں بلاد شہرکے قریب ایک فوجی اڈے پرحملہ کی کوشش ناکام بناتے ہوئےالشباب کے 19 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
داخلی سلامتی کی وزارت کے ترجمان عبدی کامل معلم شکری نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے مریالے گاؤں میں فوجی اڈے پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے گشت پر مامور فوجیوں نے پسپا کر دیا۔ شکری نے موغادیشو میں صحافیوں کو بتایا کہ دشمن کی جانب سے حملے کی اطلاع ملنے کے وقت ہماری فورسزگشت پر تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ جاری فوجی کارروائیوں کی وجہ سے الشباب دہشت گردوں کے وسطی علاقے میں مضبوط ٹھکانے ختم کردئےگئے ہیں۔