خرطوم/انقرہ(شِنہوا)سوڈان کی خودمختار کونسل کے چیئرمین اور سوڈانی فوج کے کمانڈر انچیف عبدالفتاح البرہان نے کہا ہے کہ سوڈانی حکومت کسی بھی ایسے اقدام کے لیے تیار ہے جس سے سوڈانی عوام کی تکلیف میں کمی لانے میں مدد مل سکے۔
سوڈان کی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ یہ بات البرہان نےترک صدر رجب طیب ایردوان اورکوموروس کی یونین کے صدر اور افریقی یونین (اے یو) کے سربراہ عزالی اسومانی کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کہی۔
البرہان نے سوڈانی حکومت کے کسی بھی اقدام کے لیے کھلے پن کا اظہار کیا جس سے سوڈانی عوام کو باغی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے مظالم سےنجات دلانے میں مدد ملے سکے۔
بیان کے مطابق اسومانی نے سوڈان میں استحکام برقرار رکھنے اورسعودی شہر جدہ میں لڑائی کو روکنے سمیت انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری مذاکرات کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔
اسومانی کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ جدہ میں ایک خصوصی ایلچی بھیجیں گے تاکہ تنازع کے خاتمے اور سوڈان میں استحکام کی بحالی کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے میں مدد ملے سکے۔
ان کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ سوڈانی فوج اور نیم فوجی تنظیم آر ایس ایف کے درمیان لڑائی میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایردوان نے امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی۔