• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سمندری قانون سے متعلق کنونشن پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے: سربراہ اقوام متحدہتازترین

December 30, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب دنیا  کے سمندر "سنگین حالات سے دوچار ہیں" اقوام متحدہ کے 40 سال قبل منظور کردہ  سمندری قانون سے متعلق تاریخی کنونشن پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

گوتریس نے ان خیالات کا اظہار سمندری قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی منظوری اور دستخطوں کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

1982 میں منظور ہونے والے کنونشن نے عالمی میری ٹائم گورننس کے ایک نئے باب کا افتتاح کرتے ہوئے  انسانیت کو سمندر کو بہتر طور پر سمجھنے اس کی حفاظت اور استعمال میں بہت مدد فراہم کی۔

گوتریس نے کہا کہ چار دہائیاں قبل، دنیا نے سمندروں میں گورننس اور نظم و نسق کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا تھا اور یہ کہ  کنونشن کی آفاقی منظوری اس کی "بنیادی اہمیت" اور دنیا بھر کے ممالک  کے لیے اس کے قانونی فریم ورک اوراس سے متعلقہ دستاویزات کی عکاسی کرتی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے خبردار کیا کہ "جیسا کہ ہم آج یہاں جمع ہیں، کنونشن پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہےہے۔

سطح سمندر میں اضافے، سمندر کے تیزابیت، مرجان کی چٹانوں کی بلیچنگ اور خاتمے کے ساتھ ساتھ ساحلی شہروں اور چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر ریاستوں کو لاحق سیلابی خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  دنیا کی تقریباً 35 فیصد فشریز کا حد سے زیادہ استعمال کیا جارہا ہے۔