• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سلامتی کونسل نے طالبان سے منسلک اداروں کے خلاف پابندیوں کی نگران ٹیم کے مینڈیٹ میں توسیع کردیتازترین

December 29, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں طالبان سے منسلک اداروں کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے مینڈیٹ میں توسیع کردی ہے۔ 

سلامتی کونسل نے قرارداد 2665 کی متفقہ منظوری دیتے ہوئے  افغانستان میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے خطرہ طالبان سے وابستہ افراد اور اداروں کے ساتھ ساتھ طالبان کے ساتھ منسلک دیگر افراد، گروہوں، کاروباری اداروں  اور اداروں کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے مینڈیٹ میں 12 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا۔ 

سلامتی کونسل نے مانیٹرنگ ٹیم، جس کا موجودہ مینڈیٹ 31 دسمبر کو ختم ہو رہا ہے کو ہدایت کی کہ  وہ قرارداد 2255 میں تفویض  کردہ اقدامات کی عدم تعمیل  کے بارے میں معلومات جمع کرے۔ 

سلامتی کونسل نے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ مانیٹرنگ ٹیم کو موثر اور محفوظ طریقے سے بروقت اپنے مینڈیٹ کو پورا کرنے کے لیے ضروری تعاون حاصل ہو، جس میں زیادہ خطرے والے ماحول میں تحفظ کی ذمہ داریاں بھی شامل ہیں۔