بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئرعہدیدار شی تائی فینگ نے منگل کو بیجنگ میں غیرملکی نمائندوں سے ملاقات کی جو چین-عرب ممالک کی سیاسی جماعتوں کے چوتھے مذاکرات میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے ہیں۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ شی تائی فینگ نے کہا کہ سی پی سی بین الجماعتی چینلزکو کردار ادا کرنے، چین-عرب ممالک سربراہ اجلاس کے فیصلوں پرعملدرآمد کو فروغ دینے،عملی تعاون کو وسعت اور جدیدیت کے راستے میں تعاون کے لیے عرب ممالک کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔غیر ملکی نمائندوں نے چین کی تیزرفتار ترقی کو سراہتے اور عرب چین تعلقات میں نئی پیشرفت پر زور دیتے ہوئے سی پی سی کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا