نیو یارک (شِنہوا) نیشنل اربن لیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سیاہ فام امریکیوں کے لئے جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں۔
سیاہ فام امریکی کی حالت زار پر ادارے کی سالانہ رپورٹ میں یوسی ایل اے لاء اسکول، دی سدرن پاورٹی لاء سینٹر اوراینٹی ڈیفامیشن لیگ سمیت متعدد تنظیموں کے اعدادوشمار اور سروے پیش کئے گئے ہیں۔
مشترکہ تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ حالیہ برسوں میں نفرت پر مبنی جرائم اور تعلیمی نصاب میں تبدیلی اور حق رائے دہی کو مزید مشکل بنانے کی کوششیں تیز ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاست ، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں انتہا پسند خیالات معمول کا حصہ بن گئے۔
سدرن پاورٹی لاء سینٹر کے انٹیلی جنس پروجیکٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ ریشل کیرول ریواس نے بتایا کہ ہم امریکہ پر ایک بہت واضح اور تشویشناک خطرہ اور سیاہ فام امریکیوں پر اس کے غیرمتوازن اثرات دیکھ رہے ہیں۔