بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئرعہدیدارکائی چھی نے بیجنگ میں چینی دارالحکومت کی منصوبہ بندی اورتعمیرات سے متعلق ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اورکیپٹل پلاننگ اینڈ کنسٹرکشن کمیٹی (سی پی سی سی) کے ڈائریکٹرکائی نے سی پی سی سی کے 45ویں اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حالیہ برسوں میں دارالحکومت کی منصوبہ بندی اور تعمیراتی کام میں نئی پیشرفت اور کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، جو بنیادی طور پراس وجہ سے ممکن ہوئی ہیں کہ سی پی سی کے جنرل سیکرٹری صدر شی جن پھنگ نے ایک مستحکم راہ متعین کی ہے اورنئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ نے سائنسی رہنمائی فراہم کی ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ دارالحکومت کی منصوبہ بندی پر عملدرآمد کے لیے مسلسل کوششیں کی جانی چاہئیں۔
اجلاس میں بیجنگ کے قومی دارالحکومت کی حیثیت سے اس کے کردار کے لیے غیر ضروری امورسے نجات دلانے کے لیے ٹھوس اور منظم اقدامات پر زور دیا گیا۔ مرکزی انتظامی اداروں کی سروس گارنٹی کو مضبوط بنانے، مرکزی علاقے کے حوالے سے ریگولیٹری پلان کے لیے ایکشن پلان کو مسلسل بہترکرنے، دارالحکومت کی منصوبہ بندی اور تعمیرات میں سیکورٹی کو ترجیح دینے پر بھی زور دیا گیا۔