چھانگ چُھون(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار شی تائی فینگ نے چینی قوم کے لیے کمیونٹی کے مضبوط احساس کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک وسیع متحدہ محاذکے قیام کے لیے کوششوں میں اضافے پر زور دیا ہے۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ شی نے ان خیالات کا اظہار جمعہ سے اتوار تک شمال مشرقی صوبے جیلن میں یانبیان کورین خود اختیار پریفیکچرکے معائنہ جاتی دورے کے دوران کیا۔ دورے کے دوران دیہاتوں، کمیونٹیز، کاروباری اداروں، اسکولوں اور مذہبی مقامات کے معائنہ کے دوران شی نے اس بات پر زور دیا کہ چینی قوم کے لیے برادری کا مضبوط احساس پیدا کرنا سی پی سی کی نسلی امور اورنئے دور میں بڑی نسلی اقلیتی آبادی کے علاقوں سے متعلق کوششوں کا ایک اہم معیارہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چینی قوم میں کمیونٹی کا مضبوط احساس پیدا کرنے کی کوششوں کو بنیادی سطح پر پارٹی کی تعمیر اور سماجی نظم و نسق میں ضم کیا جانا چاہیے۔