• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی کے ہوائی اڈوں پرمسافروں کی آمدورفت میں زبردست اضافہتازترین

February 23, 2023

چین، شنگھائی پھو ڈونگ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) چین کے مالیاتی مرکز شنگھائی کے دو ہوائی اڈوں پر جنوری  کے دوران  مسافروں کی آمد ورفت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

شنگھائی کسٹمز نے جمعرات کو کہا ہے کہ چین کے بہتر نوول کرونا وائرس ردعمل اور آمد و روانگی  کی پالیسیوں کی بدولت یہ اضافہ  ہوا ہے۔

شنگھائی ہونگ چھیاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جنوری کے دوران، مسافروں کی آمدورفت 26 لاکھ  سے تجاوز کر گئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت  37.5 فیصد زیادہ ہے۔

دریں اثنا شنگھائی  پھو ڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے نے 28 لاکھ  سے زیادہ مسافروں کے سفر کا انتظام کیا جو کہ ایک سال قبل  کے مقابلے میں 34.2 فیصد زیادہ ہے۔

چین کی جانب سے  سے 8 جنوری کو نوول کرونا وائرس  کے انتظام کو کلاس اے  سے کلاس بی  تک کم کر دیا گیا اور بین الاقوامی مسافروں کی پروازوں پر وبائی مرض سے متعلق بعض پابندیوں کے خاتمے کے بعد اس پیشرفت کو جوابی  اقدامات میں مواقفت کے ذریعے آگے بڑھایا گیا۔

کسٹم حکام نے کہا  ہے کہ انہوں نے ہوابازی کی صنعت کی مکمل بحالی کو مزید فروغ دینے کے لیے حفظان صحت کے معائنے اور قرنطینہ کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کا ایک سلسلہ  شروع کیا ہے۔