شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی انٹرنیشنل ریزورٹ کے دروازے 2016 میں عوام کے لئے کھولے گئے تھے جس کے بعد سے اب تک اس نے 61.5 ارب یوآن (تقریباً 8.9 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد کمائے ہیں۔ یہ شنگھائی ڈرنی لینڈ کا مسکن ہے۔
انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 7 برس میں 11 کروڑ 30 لاکھ سے زائد سیاحوں نے اس ریزوٹ کا دورہ کیا ہے۔
ریزورٹ نے 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران تقریباً 63 لاکھ سیاحوں کو خوش آمدید کہا جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 81 فیصد زائد ہے۔ اس سے 4 ارب یوآن سے زائد کی آمدن ہوئی۔
انتظامیہ کے مطابق شنگھائی انٹرنیشنل ریزورٹ میں 2023 کے دوران 2 کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔
ریزورٹ نے رواں سال 30 سے زائد بڑی تقریبات منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ جس میں لیونڈر فیسٹیول اور ایک فلمی میلہ بھی شامل ہے۔ زوٹوپیا تھیم پر مبنی جگہ بھی جلد فعال ہوجائے گی۔ اس پر تعمیراتی کام کا آغاز 2019 میں ہوا تھا۔