• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شنگھائی، آر سیپ سے تقریباً 7 ارب امریکی ڈالرز مالیت کے سامان کو فا ئدہ حاصل ہواتازترین

January 05, 2023

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی کسٹمز نے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سیپ) آزادانہ تجا رتی معاہدے کے تحت 48 ارب یوآن (تقریباً 6.9 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد درآمدات اور برآمدات  نمٹائیں ،اور اس میں 60 کروڑ یوآن سے زائد ٹیرف میں کمی کی گئی۔

شنگھائی کسٹمز کے مطابق 2022 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران شنگھائی کی علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ 12.7 کھرب یوآن کی غیرملکی تجارت ہوئی جو اس کی مجموعی غیرملکی تجارت کے 33.2 فیصد کے مساوی ہے۔

اس عرصہ میں جاپان اور جنوبی کوریا کو شہر کی درآمدات اور برآمدات کی مالیت 550 ارب یوآن سے زائد ہوگئی جو علاقائی جامع اقتصادی شراکت ارکان کے ساتھ مجموعی تجارت کے نصف کے مساوی ہے۔

کسٹمز  کے مطابق یکم جنوری 2022 کو معاہدے کے نفاذ کے بعد سے گزشتہ برس شنگھائی میں 1 ہزار 900 سے زائد غیرملکی تجارتی اداروں نے اس  سے فائدہ اٹھایا تھا۔

مز ید یہ کہ  علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری سے شہر کے سامان کی کل قیمت کا فا ئدہ ملک بھر میں سر فہرست ہے ۔ مقامی کاروباری اداروں میں سے 354 نے پہلی بار علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کی غیر ملکی منڈیوں میں قدم رکھا۔

سال 2022  کے دوران شنگھائی کسٹمز نے سامان کے پیداواری مقام بارے 68 ہزار 800 سے زائد سرٹیفکیٹ جاری کئے، جن کی مالیت 8 کروڑ 10 لاکھ یوآن تھی۔ 

پیر کے روز آرسیپ سر کاری طو ر پر انڈ و نیشیا کے لئے نا فذ العمل ہوا، اور اسی روز شنگھائی نے انڈ ونیشیا بر آ مد کے لئے اصل مقام بارے پہلا آرسیپ سرٹیفکیٹ جا ری کیا۔