گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ سے کُل 40 کمپنیاں اور انجمنیں 10 سے 13 جولائی تک روس کے شہر یکاترنبرگ میں منعقد ہونے والی 7ویں چین روس ایکسپو میں شرکت کریں گی۔
چین کےصوبائی محکمہ تجارت کے مطابق یہ کمپنیاں ایکسپو میں مصنوعات کی ایک وسیع رینج کی نمائش کریں گی جن میں سمارٹ گھریلو مصنوعات و آلات، تعمیراتی سامان، تیزی سے چلنے والی اشیائے صرف اور کپڑے شامل ہیں۔
2022 میں گوانگ ڈونگ کی روس کے ساتھ تجارت 107 ارب 18 کروڑ یوآن (تقریباً 14ارب 80 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی،جو گزشتہ سال کی نسبت 23.7 فیصد زائد ہے۔ روس کے ساتھ صوبے کی سرحد پار ای کامرس تجارت گزشتہ سال 2ارب 42 کروڑیوآن رہی۔
روس میں کینٹن چیمبر آف کامرس کے صدرسن جیئے نے کہا اس سال کی چین-روس ایکسپو دونوں فریقوں کے درمیان ہمہ جہت تعاون کو فروغ دے گی۔ ہم ملکی اور غیر ملکی انجمنوں کے ساتھ رابطے کو مضبوط بناتے رہیں گے اور روابط اور تعاون کو آسان بنانے کے لیے بین الاقوامی نمائشی پلیٹ فارمز کا استعمال کریں گے۔