• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سابق امریکی پولیس اہلکار کو جارج فلائیڈ کی موت کے الزام میں سزا سنا دی گئیتازترین

December 31, 2022

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ کی ریاست مینیسوٹا کے مینیاپولس میں 2020ء میں جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث ہونے پر ایک سابق پولیس اہلکار کو سزا سنا دی گئی ہے۔

ہینی پن کاؤنٹی عدالت کے جج نے جے الیگزینڈر کوینگ کو قتل عام میں مدد کرنے اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے پر ریاستی الزام میں 42 ماہ (ساڑھے 3 سال) قید کی سزا سنائی ہے۔

جے الیگزینڈرکوینگ کی وفاقی سزا کے ساتھ ہی اس سزا پر بھی عملدرآمد ہو گا۔ وہ فلائیڈ کے شہری حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر وفاقی جیل میں 3 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

25 مئی 2020ء کو ایک 46 سالہ افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کی مینیاپولس پولیس کے ہاتھوں موت ہو گئی تھی ، پولیس اہلکار ڈیرک چاوین نے 9 منٹ سے زائد وقت تک اس کی گردن کو اپنے گھٹنوں سے دبائے رکھا۔ کوینگ اور دو دیگر افسران بھی ڈیوٹی اور موقع پر موجود تھے۔