• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سعودی حکومت اور ہواوے کے درمیان ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ کا معاہدہتازترین

December 28, 2022

ریاض (شِنہوا) سعودی عرب کی حکومت اور چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے آئی سی ٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں جس کا مقصد مملکت میں ڈیجیٹل تبدیلی کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔

ہواوے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حال ہی میں سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر اتفاق ہوا ہے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں فریقین مشترکہ طور پر سعودی عرب میں الٹرا فاسٹ براڈ بینڈ انفراسٹرکچر تعمیر کریں گے اور 2023 میں "10 گیگا بائٹ فی سیکنڈ سوسائٹی" کا پہلا آزمائشی خطہ شروع کریں گے تاکہ سعودی ویژن 2030 کے فریم ورک کے تحت مملکت میں  ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کیا جاسکے۔

دونوں فریقین اسمارٹ سٹیز، انٹرنیٹ آف تھنگز، مصنوعی ذہانت ، گیمنگ، مالیاتی ٹیکنالوجی، ای کامرس اور بلاک چین کے منصوبوں پر کام کرنے والے مقامی ڈیجیٹل اداروں کی بھی مدد کریں گے تاکہ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی کلاؤڈ صلاحیتوں کو وسعت مل سکے۔

بیان میں ہواوے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا خطے کے صدر شیانگ یی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "ہماری کمپنی سعودی عرب میں آئی سی ٹی کے بنیادی ڈھانچے اور اسمارٹ ٹرمینلز فراہم کررہی ہے، اور طویل مدتی شراکت دار کی حیثیت اپنی مہارت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے مملکت کی آئی سی ٹی خواہشات کی تکمیل  میں معاونت کی خواہاں ہے"۔

بیان کے مطابق وزارت کی مدد سے ہواوے مملکت میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ ریجن بنائے گا اور مقامی ڈیٹا سینٹر کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کو مستحکم کرے گا۔

معاہدے کے تحت سعودی یونیورسٹی کے طالب علموں کے لئے ایک تربیتی پروگرام بھی شروع کیا جائے گا ،جس میں ہواوے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی شامل ہے تاکہ ٹیکنالوجی کو انتہائی تفصیل سے سیکھا جاسکے۔