• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روسی صدر کی چینی وزیر دفاع سے ملاقاتتازترین

April 17, 2023

ماسکو (شِنہوا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے چین کے ریاستی قونصلر اور قومی دفاع کے وزیر لی شانگ فو سے ملاقات کی۔

روسی صدر نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پھنگ کو دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے چینی صدر شی کے روس کے حالیہ نتیجہ خیز دورے کو یاد کیا ۔ جس میں انہوں نے نئے دور میں روس ۔ چین تعلقات کی ترقی کی راہ ہموار کی اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک رابطے مزید مستحکم کرنے اور معیشت، ثقافت و  تعلیم جیسے شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی تعاون روس ۔ چین کے تعلقات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔  مستقبل میں دونوں ممالک کی افواج مشترکہ تربیت، پیشہ ورانہ تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط کریں گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک باہمی اعتماد مزید گہرا ہوگا۔ 

لی نے چینی صدر شی کی جانب سے روسی صدرپوتن کو نیک خواہشات پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  دونوں سربراہان مملکت چین ۔ روس تعلقات کو فروغ دینے کی قیادت کررہے ہیں اور ایک نئے دور میں چین ۔ روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں رابطے مسلسل گہرے ہوئے  فوجی باہمی اعتماد میں تیزی سے اضافہ ہوا اور تعاون میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی۔ 

چینی وزیر دفاع نے کہا کہ چین ، روس کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے  تاکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ  اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد، دونوں افواج کے درمیان اسٹریٹجک رابطے مزید مضبوط بناکر ،کثیر الجہتی تعاون اور رابطوں کو فروغ دیکر عالمی وعلاقائی سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں نیا کردار ادا کیا جاسکے۔