• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روسی لڑاکا طیار ے نے بحیرہ بالٹک میں نیٹو کے فوجی طیاروں کا پیچھا کیاتازترین

May 17, 2023

ماسکو (شِنہوا) ایک روسی لڑاکا طیار نے  بحیرہ بالٹک پر جرمنی اور فرانس کے فوجی طیاروں کا پیچھا کر نے کے لئے فو ری اڑان بھری۔

وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی فضائی حدود کنٹرول نے بحیرہ بالٹک پر روس کی ریاستی سرحد کی جانب آتے ہوئے دو اہداف کی نشاندہی کی جس کے جواب میں ایک ایس یو 27 لڑاکا طیارے نے اڑان بھری۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں اہداف کی شناخت جرمنی کی بحری فوج کے پی تھری سی اوریون پٹرول  طیارے اور فرانس کی بحری فوج کے اٹلانٹک 2 آبدوز شکن پٹرول طیارے کے طور پر ہوئی جس کے بعد روسی عملے نے غیر ملکی طیاروں کی روسی سرحد سے نکل جانے تک نگرانی کی۔

بیان کے مطابق نگرانی کی غرض سے غیر جانبدار پانی میں فضائی حدود کا استعمال بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے عین مطابق کیا گیا ہے۔