• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس، نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاکتازترین

December 25, 2022

ولادیوستوک(شِنہوا)روس کے مغربی سربیا خطے کے شہر کیمروو میں ایک نجی نرسنگ ہوم میں آگ لگنے کے باعث کم از کم 20 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

تاس نیوز ایجنسی نے ہفتہ کے روز بتایا کہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

خبر میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ آتشزدگی کا واقعہ گرم کرنے کیلئے استعمال ہونیوالے چولہے میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔

آگ گزشتہ شب لکڑی سے بنی ایک دو منزلہ عمارت میں لگی جس میں ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم قائم تھا ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مطابق یہ نرسنگ ہوم غیر قانونی تھا۔