ماسکو(شِنہوا)کریمیا کے شہرسیواستوپول کے قریب تعمیراتی کارکنوں کے لیے ایک عارضی رہائش گاہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
آر آئی اے نووستی نے جمعرات کو مقامی ہنگامی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آگ صبح سویرے لگی اور اس نے 200 مربع میٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
دو منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے وقت 185 کارکن موجود تھے۔ اس واقعہ کا فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا۔