ولادی واستک (شِنہوا) روس کے بحرالکاہل میں موجود بحری بیڑے کے جنگی جہازوں نے بحیرہ جاپان میں آبدوز شکن مشقیں کی ہیں۔ اچانک تیاری کی جانچ میں سمندری اور فضائی اہداف پر توپ خانے سے فائرنگ بھی کی گئی۔
خبررساں ادارے تاس نے بتایا کہ بحری جہاز اپنے مستقل اڈوں کو چھوڑ کر مقررہ تربیتی علاقے میں پہنچے جہاں انہوں نے مختلف فارمیشنز میں ٹیکٹیکل حربے استعمال کرتے ہوئے سمندری راہداری میں بحری قافلوں کا ہرطرح سے دفاع کیا۔
فریگیٹ مارشل شاپوشنکوف کے کمانڈر سرگئی مرکولوف نے کہا کہ تمام اہداف مکمل کرلئے ہیں۔ اچانک تیاری کی جانچ میں ان کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ وہ جنوری سے تقریباً ہرہفتے تربیت حاصل کررہے ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ہدایت پر یہ مشقیں جمعہ سے شروع ہوئی تھیں جن میں بحری اور فضائی افواج کے علاوہ فوجی اور معاون دستوں نے بھی حصہ لیا۔