کیگالی(شِنہوا)روانڈا ڈیفنس فورس(آر ڈی ایف) کے ترجمان رونالڈ رویوانگا نے کہا ہے کہ فوج کے دو اعلی جرنیلوں کی حالیہ برطرفی ان کے سنگین بدانتظامی میں ملوث ہونے کا براہ راست نتیجہ ہے۔سرکاری اعلان میں بتایا گیا کہ اس ماہ کے اوائل میں روانڈا کے صدر پال کاگامے نے میجر جنرل الائیس موگانگا اور بریگیڈیئرجنرل فرانسس موٹیگنڈا اور آرڈی ایف کے 14 دیگر افسران کو برطرف کرنے کا حکم دیا۔اس کے علاوہ صدر کاگامے نے دیگررینکوں سے 116 اہلکاروں کو برطرف کرنے اورمختلف رینک پر 112 افراد کے سروس کنٹریکٹ ختم کرنے کا حکم بھی دیا۔ایک پریس کانفرنس کے دوران آر ڈی ایف کیترجمان رونالڈ رویوانگا نے وضاحت کی کہ موگانگا کی برطرفی شراب نوشی پر کی گئی جبکہ موٹیگنڈا کواحکامات کی شدیدخلاف ورزیوں پربرطرف کیا گیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ موگانگا اورموٹیگنڈا کو دوسرے برطرف فوجیوں سمیت قانونی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔تاہم انہوں نے کہا کہ برطرفیوں کا تعلق آرڈی ایف کی حالیہ ردوبدل سے نہیں ہے اور عہدوں پر کچھ ترقیاں کی جانی تھیں لیکن وہ ان برطرفیوں سے منسلک نہیں ہیں۔