• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈریگن کشتی تہوار کے موقع پر 67 لاکھ سیاح شنگھائی پہنچ گئےتازترین

June 26, 2023

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں ہفتے کو ختم ہونے والے3 روزہ ڈریگن کشتی میلے کی تعطیلات کے دوران شنگھائی نے 67 لاکھ 20 ہزار سیاحوں کیا خیرمقدم کیا ہے۔

شنگھائی بلدیاتی انتظامیہ برائے ثقافت و سیاحت نے بتایا کہ زیادہ ترمسافروں نے برسات کے موسم کے سبب سیاحت یا شہر کے دوروں کو ترجیح دی۔  شنگھائی میں عجائب گھر اور گیلریاں تعطیلات کے دوران مقبول مقامات تھیں۔

انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق ڈریگن کشتی میلے کی تعطیلات کے دوران ، شنگھائی میں 129 عجائب گھروں میں 32 عارضی نمائشوں کا انعقاد کیا گیا جنہیں 2 لاکھ 92 ہزار سیاحوں نے دیکھا۔ یہ تعداد 2019 کی اسی مدت کی نسبت 4.28 فیصد زائد ہے۔

دریں اثنا شہر کی 66 آرٹ گیلریوں میں 121 نمائشوں کا انعقاد کیا گیا جنہیں 78 ہزار 800 افراد نے دیکھا۔