• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پیرو کی نئی صدر نے مظاہروں کی وجہ سے قبل از وقت انتخابات کا اشارہ دیدیاتازترین

December 31, 2022

لیما(شِنہوا) پیرو کی نئی صدر ڈینا بولوآرتے نے آئندہ انتخابات مقررہ وقت سے پہلے کرانے کے امکان کو تسلیم کر لیا ہے۔

ڈینا بولو آرتے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اگر صورتحال نے اجازت دی تو حکومت انتخابات کا انعقاد کرنے پر کانگریس کی سیاسی اور جمہوری قوتوں کے ساتھ بات چیت کرے گی۔

بولوآرتے نے بدھ کو اس وقت عہدہ سنبھالا جب کانگریس نے مقننہ کو تحلیل کرنے کی ناکام کوشش کے چند گھنٹے بعد ان کے پیشرو پیڈرو کاسٹیلو کا مواخذہ کیا۔ کاسٹیلو، جنہیں اس وقت سیکورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا، نے پہلے کہا تھا کہ حزب اختلاف کی قیادت میں کانگریس کی طرف سے منظور کردہ مواخذے کی تحریک ان کے خلاف سیاسی چال کا ایک حصہ ہے۔

قبل از وقت انتخابات کے بارے میں بولو آرتے کے بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب پیرو کے علاقوں اریکیوپا، آئیکا اور ٹیکنا میں پین امریکن ہائی وے کے کچھ حصوں پر مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ ان علاقوں کے رہائشیوں نے کاسٹیلو کی گرفتاری کے خلاف اپنی مخالفت ظاہر کرنے اور اس کی رہائی کا مطالبہ کرنے کیلئے پتھروں، لاٹھیوں اور ٹائروں کی مدد سے سڑکیں بند کر دی ہیں۔

بولو آرتے نے امن و امان قائم رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ دلیل دی ہے کہ انہوں نے عہدہ صدارت آئین کے مطابق حاصل کیا اور سیاسی بحران ان کی طرف سے پیدا نہیں کیا گیا تھا۔

نئی صدر اپنی وزارتی کابینہ کا نام دینے سے پہلے دائیں اور بائیں بازو کے کانگریسی گروہوں سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔