بیجنگ (شِنہوا) چین کے دفاعی ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے پاس "تائیوان کی آزادی" نامی علیحدگی پسندی اور غیرملکی مداخلت کی منصوبہ بندی کوشکست دینے کی صلاحیت اوراعتماد دونوں موجود ہیں۔ وزارتِ قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤگانگ نے ان خیالات کا اظہار چین کے تائیوان خطے کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دین کے لیے امریکی ایکٹ کی منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ ژانگ نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز اور یہ چین اور امریکہ کے تعلقات میں سب سے اہم مسئلہ ہونے کے ساتھ خطرہ بھی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ون چائنہ اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ بیانات کی پاسداری کرے اور مخالفانہ کام کرتے ہوئے کچھ اچھا کہنے کی بجائے 'تائیوان کی آزادی' کی حمایت نہ کرنے کے اپنے عہد کو پورا کرے۔
ژانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کبھی تقسیم نہیں ہوئی اور نہ کبھی ہوگی۔