بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے پارٹی کی نظریاتی اختراع میں مزید کامیابیوں پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے گروپ مطالعہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ پارٹی کی نظریاتی اختراع بارے سمجھ بوجھ کو کو مسلسل تو سیع دینی چا ہئیے۔ چینی صدر نے کہا کہ یہ آج کے چینی کمیونسٹس کی تاریخی ذمہ داری ہے کہ وہ مارکسزم کو چینی سیاق و سباق اور وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے نئی راہیں کھولیں۔