• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پانی کی کمی جنگلات کے خوراک بنانے کے عمل پراثر انداز ہوتی ہے:نئی تحقیقتازترین

March 08, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں کی گئی ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سورج کی روشنی اور بارش کا باہمی تعلق جنگلات میں مٹی اورماحول میں پائے جانے والے پانی کے تناسب کو کنٹرول کرتا ہے۔گوانگ ڈونگ اکیڈمی آف سائنسز (جی ڈی اے ایس) کے ذیلی ادارے گوانگژو انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافی کے پروفیسر اوراس تحقیق کے رہنماسو یونگ شیان نے کہا کہ یہ تحقیق جنگل میں پودوں کے غذائی عمل میں پانی سے متعلقہ رکاوٹوں کو سمجھنے کے لیے ایک نیا طریقہ فراہم کرتی ہے۔

مٹی میں موجود پانی کی کمی اورزیادہ خشک  ماحول زمینی ماحولیاتی نظام میں کاربن کو جذب کرنے کے حوالے سے بڑی ماحولیاتی رکاوٹیں ہیں۔ اس تحقیق میں ملکی اور غیرملکی محققین شامل تھے،جنہوں نے 83 جنگلاتی مقامات اور سیٹلائٹ پرمبنی ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے، شمالی نصف کرہ کے15 ڈگری شمال میں پودوں کے خوراک بنانے کے عمل پر مٹی کی نمی اورماحول کی خشکی کے تناسب پر بارش کے اثرات کا تجزیہ کیا۔