جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) نے اپنے ایجنڈےمیں تائیوان کی بطور مبصر سالانہ اسمبلی میں شرکت کی تجویز کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ 76 واں ڈبلیو ایچ اے اتوار کو جنیوا میں شروع ہوا جس میں زندگیاں بچانے اور سب کے لیے صحت کی سہولیات یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔