بیجنگ (شِنہوا) چین کے وسطی شہر ووہان اور متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے درمیان بین الاقوامی مال بردار فضائی سروس شروع ہوگئی۔
ایس ایف ائرلائن کے مطابق اس روٹ پر ہفتے میں ایک بار دوطرفہ پرواز چلے گی جو 220 ٹن تک مال لیکر جائے گی۔
اس کے ذریعے عمومی مال برداری ، ای کامرس سامان اور ایکسپریس شمپنٹ بھیجی جائیں گی۔
ایس ایف ایئر لائنز چین کے معروف کورئیر ادارے ایس ایف ایکسپریس کی ہوا بازی شاخ ہے۔ یہ ملک کی مال برداری کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ہے جس کا بیڑا 81 مال بردار طیاروں پر مشتمل ہے۔