• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ویسٹرن چائنہ بین الاقوامی نمائش میں 3 ہزار 500 سے زائد کمپنیوں کی شرکتتازترین

July 01, 2023

چھینگڈو(شِنہوا )چین کے صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھینگڈو میں 19ویں ویسٹرن چائنہ بین الاقوامی نمائش میں 56 ممالک اور خطوں سے 3 ہزار 500 سے زائد کاروباری ادارے شریک ہیں ۔اندرون و بیرون ملک  سے 60 ہزار سے زائد معززمہمان اورتاجر جمعرات سے آئندہ پیر تک جاری رہنے والی نمائش میں ذاتی طور پر یا آن لائن شرکت کر رہے ہیں۔ ایکسپو کا کل نمائش کا رقبہ 2 لاکھ مربع میٹر ہے جس میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون ، مغربی خطوں کی ترقی ، ڈیجیٹل معیشت اور ہائیڈروجن انڈسٹری کی نمائش کی گئی ہے۔نمائش کے منتظمین سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی 30 سے زائد سرگرمیوں سمیت 50 سرگرمیاں منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تھائی لینڈ اس سال نمائش کا مہمان ملک ہے جبکہ نمائش میں تھائی لینڈ، بیلاروس، چلی، آسٹریلیا اور پاکستان سمیت 17 ممالک نے اپنے قومی پویلین قائم کیے ہیں۔