بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے کہا کہ آبنائے پار تعلقات میں اہم پیش رفت سے متعلقہ تاریخی ملاقات،وانگ -کومذاکرات کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر جمعہ کو بیجنگ میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا جائے گا۔
اپریل 1993 میں،اس وقت کی مین لینڈز ایسوسی ایشن برائے آبنائے پارتعلقات ( اے آر اے ٹی ایس) کےسربراہ اورتائیوان میں قائم آبنائے ایکسچینج فاؤنڈیشن کے اس وقت کے چیئرمین کوچھین فو نے سنگاپور میں ایک نتیجہ خیز ملاقات کی تھی،جس میں دونوں فریقوں کے درمیان رابطوں اور مشاورت کے لیےادارہ جاتی میکانزم قائم کیا گیا تھا۔
ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفترکی ترجمان ژو فینگ لیان نے کہا کہ وانگ- کو مذاکرات 1949 کے بعد سے چینی مین لینڈاور تائیوان کے درمیان بااختیار غیر سرکاری تنظیموں کی سطح پر منعقد ہونے والی پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات تھی۔ ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعہ کو ہونے والے سمپوزیم کی میزبانی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کا تائیوان ورک آفس اورتائیوان امور دفترمین لینڈز ایسوسی ایشن برائے آبنائے پارتعلقات کے تعاون سے کریں گے۔