• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

وائٹ ہاؤس اور کانگریس کو اپروول ریٹنگ میں بدستور دشواری کا سامنا ، گیلپتازترین

December 28, 2022

واشنگٹن (شِنہوا) ایک نئے گیلپ سروے کے مطابق وائٹ ہاؤس اور کانگریس کو اپنی اپروول ریٹنگ میں بدستور مشکلات کا سامنا ہے۔

صدر جو بائیڈن کو حاصل اپروول ریٹنگ کی شرح 40 فیصد ہے جبکہ 55 فیصد نے ان کے کام کے طریقہ کار کو ناپسند کیا ہے۔

بائیڈن کو ناپسند کرنے کی یہ شرح ستمبر 2021 میں امریکی فوجی دستوں کے افغانستان سے ہنگامی انخلا کے وقت کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔

دریں اثناء کانگریس بارے امریکی شہر یوں کی ناپسندیدگی بڑی حد تک منفی ہے ۔ 73 فیصد امریکی بالغ افراد نے اس بارے ناپسندیدگی ظاہر کی ہے۔

یہ نتائج 8 نومبر کو 2022 کے وسط مدتی انتخابات کے بعد 9 نومبر سے 2 دسمبر تک گیلپ سروے سے سامنے آئے ہیں۔

ری پبلیکنز کو ایوان نمائندگان میں کامیابی ملی جبکہ ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں غلبہ حاصل ہے جس کے سبب اگلے 2 سال تک امریکی کانگر یس منقسم رہے گی۔

گیلپ کے ایک مضمون میں لکھا گیا ہے کہ 'امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلیکنز کی اکثریت بائیڈن کے قوانین کے منطوری کے امکانات ختم کردے گی۔

رونلڈ ریگن کے بعد سے تمام امریکی صدور کے دورحکومت کے کم سے کم ایک حصے میں منقسم حکومت ایک حقیقت بن چکی ہے۔