کھٹمنڈو(شِنہوا) نیپالی فوج کی ایک ٹیم نے پیر کی صبح ماؤنٹ کومولانگما کو سر کرلیا جس کا مقصد دنیا کی سب سے اونچی چوٹی پر کچرے کواکٹھا کرناہے۔ لیفٹیننٹ کرنل کشور ادھیکاری کی قیادت میں ٹیم کے دس ارکان، بشمول پانچ شیرپا گائیڈ مقامی وقت کے مطابق صبح 10بج کر5 منٹ پر پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے۔ نیپالی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل کرشنا پرساد بھنڈاری نے شِنہوا کو بتایا کہ 13 رکنی ٹیم میں سے دس نے چوٹی کو سرکر لیا ہے۔ وہ چوٹی کے راستے میں پھینکے گئے کچرےکو جمع کرنے کے لیے نیچے اتریں گے۔ نیپالی فوج 2019 سے ماؤنٹ کومولانگما اور دیگر بلند چوٹیوں پر کچرہ جمع کرنے میں سرفہرست ہے، اور رواں سال تین ٹیموں کو سب سے اونچی چوٹی کے ساتھ ساتھ ماؤنٹ لوٹسے، ماؤنٹ بارونٹسے اور ماؤنٹ اناپورنا کو صاف کرنے کے لیےروانہ کیا گیا۔