ویلنگٹن(شِنہوا)نیوزی لینڈ میں گزشتہ ہفتے شمالی جزیرے سے سمندری طوفان گیبریل کے ٹکرانے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 3ہزار200 سے زائد تاحال لاپتہ ہیں۔ وزیر اعظم کرس ہپکنز نے میڈیا کو بتایا کہ مزید ہلاکتوں کا اب بھی خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیر کو بحالی کے ابتدائی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، جس کی بحالی کی لاگت کا تخمینہ تقریبا 13 ارب نیوزی لینڈ ڈالر (8ارب 12 کروڑ امریکی ڈالر)ہے۔مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اتوار کی شام تک 3ہزار 215 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد گھر اور کاروباراب بھی بجلی سے محروم ہیں۔