جکارتہ (شِنہوا) چین نے نیوی گیشن کی آزادی کے نام پر نیوی گیشن کی بالادستی کو مسترد کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر اپنے ملک کے اصولی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کیا۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اور بحیرہ جنوبی چین کے ساحلی ممالک بین الاقوامی قوانین بشمول اقوام متحدہ کے سمندری قانون کے کنونشن(یو این سی ایل او ایس)کی پاسداری کرتے ہیں وانگ نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین اس وقت نیوی گیشن کے لیے دنیا کے سب سے محفوظ اور کھلے پانیوں میں سے ایک ہے۔ وانگ نے کہا کہ چین نے متعلقہ ممالک کے درمیان ہمیشہ براہ راست دوستانہ مشاورت کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کی وکالت کی ہے، یہ ایک اصول ہے جو بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیہ میں بھی تحریر ہے۔